358

سٹیزن پورٹل۔!!! شہری غیر مطمئن، وزیر اعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا

پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کے حل کے سلسلے میں شہریوں کے عدم اطمینان کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے شکایات سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر اداروں کی جانب سے شکایات میں کوتاہی برتنے کے
معاملے پر وزیر اعظم آفس نے نوٹس لے لیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ شہری شکایات کے حل پر غیر مطمئن ہیں۔ وزیر اعظم کی جانب سے اس صورت حال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے خلاف شکایات پر تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات پر متعقلہ اداروں کے بیانات میں تضاد پایا گیا، جس پر وزیر اعظم کی ہدایت پر 1 لاکھ 6 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی جانے والی شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا، وزیر اعظم آفس کے مطابق شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق اداروں نے غلط بیانی کی، شہری اداروں کی جانب سے شکایات کے حل پر مطمئن نہیں تھے، شکایات کو دوبارہ کھول کر ان کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے گا۔ ذرایع نے بتایا کہ پنجاب سے 17,661، سندھ سے 3,256 شکایات کھلیں گی، خیبر پختون خوا سے 5,346 شکایات دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاق سے 12,340 جب کہ بلوچستان سے 482 شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی۔ اس سے قبل پاکستان سٹیزن پورٹل پررجسٹرڈممبران کی تعداد 26 لاکھ 20 ہزار 687 تک جاپہنچی ہےجبکہ 5 لاکھ سے زائد شہریوں نے سٹیزن پورٹل سے ریلیف ملنے کی تصدیق کردی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل کے ماہانہ اعدادوشمارجاری کردیئے گئے ، پاکستان سٹیزن پورٹل کو عوام میں مسلسل پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 12 لاکھ شہریوں کا پاکستان سٹیزن پورٹل پر اظہار خیال کیا جبکہ 5 لاکھ سےزائدشہریوں نے سٹیزن پورٹل سے ریلیف ملنے کی تصدیق کردی۔ وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پررجسٹرڈممبران کی تعداد26 لاکھ 20 ہزار 687 تک جاپہنچی ہے جبکہ پورٹل پر اندراج شدہ شکایات کی تعداد 2007560 اور حل شدہ شکایات کی تعداد 1849658ہوگئی۔ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کی875889شکایات میں سے817916 حل کی جا چکی ہیں، وفاق کی 699257 شکایات میں سے654941 شکایات اختتام کو پہنچیں جبکہ کےپی میں 227194،سندھ میں124237 اور بلوچستان کی 16507 شکایات حل کی گئیں۔ سٹیزن پورٹل رجسٹرڈ ممبران کی تعداد کیساتھ دنیا بھرمیں پاکستانیوں کی آواز بن چکا ہے جبکہ 147821 اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے سٹیزن پورٹل کامؤثر استعمال کیا گیا۔ یاد رہے گذشتہ ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ سٹیزن پورٹل میں 15 ماہ میں 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، ان میں سے 92 فیصد شکایات کو حل کر دیاگیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مثالی کامیابی پرٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام سے شہری حقیقت میں با اختیار ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ سٹیزن پورٹل سے شہریوں اور حکومتی اداروں میں خلیج کم ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں