345

عمرا ن خان کے علاوہ ان کی پوری ٹیم کی ساکھ خراب ہو چکی ہے: عارف حمید بھٹی

ینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے علاوہ ان کی پوری ٹیم کی ساکھ خراب ہو چکی ہے صرف عمران خان کی ساکھ بچی ہے۔ خصوصی پروگرام “خبر ہے ” میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جس نے بھی کرپشن کی ہے اسے پکڑ کر سزا دیں اور ان سے لوٹا ہوا مال واپس لیں،اگر کرپٹ لوگوں کو پکڑ کر صرف وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے 5 سال پورے کرنے ہیں تو میں ایسے احتساب سے باغی تھا اور رہوں گا۔ اس وقت ملک میں احتساب وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر ہو رہا ہے ۔سینئر تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے علاوہ ان کی پوری ٹیم کی ساکھ خراب ہو چکی ہے بلکہ ان کی ساکھ رہی ہی نہیں صرف عمران خان کی ساکھ بچی ہے ،جب عمران خان کی حکومت جائے گی اس کے بعد 3 نیب بنانے پڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں