324

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 56 ہزار349 ہو گئی ہے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 56 ہزار349 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار748 مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں20 ہزار77 سندھ میں 22ہزار 491 خیبرپختونخوا میں7 ہزار905 بلوچستان میں تین ہزار407 اسلام آباد میں ایک ہزار641 گلگت بلتستان میں 619 اور آزاد کشمیر میں209 مریض ہیں۔ اب تک 17 ہزار482 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 34 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1 ہزار167 ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں