75

پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی جس میں چیئرمین واپڈا نے وزیر اعظم کو ڈیکیڈ آف ڈیمز کے تحت پاکستان میں جاری بڑے ڈیموں کی تعمیر پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ملاقات میں وزیراعظم نے ڈیموں کی تعمیر میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نئے ڈیمز کی تعمیر پانی کے ساتھ ساتھ ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سستی بجلی کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں