419

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 28,736 ہو گئی، 7,809 افراد صحتیاب

ابتک میں کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 636 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 28,736 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 234 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 192 اور سندھ میں 180 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 24، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
سندھ
سندھ میں آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 1080 ہے جب کہ 4 افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5498 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی تعداد 87108 ہوگئی ہے جب کہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے ٹیسٹوں میں 1080 نئے کیسز سامنے آئے۔
سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 771 تک جا پہنچی ہے جب کہ ہلاکتیں 180 ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 80 افراد صحتیاب ہوئےجس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2020 ہوگئی ہے۔
پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1060 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کی۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10,471 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے نے گزشتہ روز پنجاب میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 194 بتائی تھی تاہم اس میں تین نمبرز کی کمی کردی گئی تھی اور اب دوبارہ ایک موت کے اضافے سے ہلاکتوں کی تعداد 192 بتائی گئی ہے۔
پنجاب میں کورونا سے اب تک 4240 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں آج اب تک کورونا کے مزید 151 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1876 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں