95

کار پر فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی موٹروے زخمی، بھائی جاں بحق

راولپنڈی:?فتح جنگ میں نامعلوم ملزمان نے ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کردی نتیجے میں وہ زخمی جب کہ ان کے بھائی نعمان فضل جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی موٹر وے سجاد افضل آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ فتح جنگ انٹرچینج پر پیش آیا جس میں وہ زخمی جب کہ ان کے بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ان پر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ میں 6 مسلح افراد نے فائرنگ کی، سجاد افضل آفریدی سرکاری گاڑی میں اپنے بھائی کے ساتھ موجود تھے، واقعہ بظاہر پرانی دشمنی لگتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں