64

کسی پولیس افسر کی پرواہ نہ کریں،پرویز خٹک کی جلسے میں کارکنوں کو آتشبازی کی ہدایت

پشاورyقانون کی بالادستی کی بات کرنے والی تحریک انصاف کے رہنما خود ہی اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنتے نظر آتے ہ اس کی حالیہ مثال گزشتہ رات ایک جلسے میں وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے سامنے آئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ تحریک انصاف کا گڑھ اور وزیر دفاع پرویزخٹک کا آبائی علاقہ ہے، پرویز خٹک گزشتہ رات اپنے حلقہ انتخاب میں جلسہ کررہے تھے، جلسے کے اختتام پر ان کے دیرینہ کارکنوں نے آتش بازی کی، لیکن پولیس روک آتش بازی سے رکوادی۔

پولیس کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسٹیج سے اعلان کیا کہ آتش بازی کیوں روکی گئی، آتش بازی کی جائے، کسی افسر کی پرواہ نہ کریں، میں یہاں موجود ہوں دیکھتا ہوں کیسے آتش بازی کو روکا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں