602998_82577924 86

گریڈ پری ون سے پانچویں جماعت تک یکساں نصاب تعلیم اگست سے ملک بھر میں نافذ ہوگا

قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ گریڈ پری ون سے پانچویں جماعت تک یکساں قومی نصاب پر اس سال اگست سے ملک بھر میں عملدرآمد کیا جائے گا۔وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم نے کہا کہ فیڈریشن کی تمام یونٹوں کو نصاب کی تیاری کیلئے اعتماد میں لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں آئندہ تعلیمی سال سے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک جبکہ تعلیمی سال 24-2023ء سے نویں سے بارہویں جماعت تک یکساں قومی نصاب نافذ کیا جائے گا۔وجیہہ اکرم نے کہا کہ یکساں قومی نصاب کا مقصد ہر طبقے کے لوگوں کو تعلیم کے ساوی مواقع فراہم کرنے کے علاوہ قومی یکجہتی اور ایک قوم کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں