899

آئندہ عام انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لونگا.. پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق

پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق نے آئندہ عام انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کردیا ، مرکزی حکومت کے سوات میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہے ، 19جنوری کو پشاور میں پیر صابیر شاہ کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر کثیر تعداد میں ن لیگ کے رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں سوات میں بجلی ،گیس اور روڈ کی مد میں اربوں روپے کی لاگت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور انشاءاللہ بہت جلد درگئی ٹو فتح پور روڈ پر سعودی حکومت کی تعاو¿ن سے 50ملین ڈالر کی لاگت سے کام شروع ہوگا جبکہ بحرین ٹو کالام روڈ پر بھی کام کا آغاز جلد ہو جائیگا ،انہوں نے کہا کہ سوات میں سوئی گیس کے مسائل کے وجہ سے عوام مشکلات سے دوچار ہے اس سلسلے میں جلد حکام سے ملاقات کرکے عوامی مسائل کا خاتمہ کیا جائیگا ، انجینئر عمر فاروق نے کہا کہ سوات میں بجلی کے مسائل میں کافی حد تک کمی آئی ہے اور لوڈشیڈنگ میں بھی کمی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں صوبہ بھر میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں گے ، اور انشاءاللہ صوبہ بھر میں کلین سویپ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر پیر صابیر شاہ کی قیادت میں ن لیگ اس صوبے کی بڑی جماعت ہے ، اوراس پر فرد واحد کے فیصلے مسلط نہیں ہونے دیں گے ، انہوں نے کہا کہ فرد واحد کے ساتھ ہمارا اصولی اختلاف ہے ذاتی نہیں کیونکہ وہ تنظیمی امور میں مداخلت کرتے ہیں جسکی ہم کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دے سکتے ،اس سلسلے میں 19جنوری کو پشاور میں لیگیوں کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر پیر صابیر شاہ منعقد ہوگا جس میں پارٹی امور اور تنظیموں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ، اور قربانیاں دینے والے کارکنان میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں ن لیگ ایک بڑی قوت ہے لیکن اک فرد واحد کارکنوں کا استحصال کرکے پارٹی کو یرغمال بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ، انجینئر عمر فاروق نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں کارکنوں کے رائے کا احترام کرتے ہوئے ان امیدواروں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے ، جو اہل اور عوام میں مقبول ہو اور انتخابات میں کامیابی بھی حاصل کرسکیں ، اس موقع پر انجینئر عمر فاروق نے پریس کلب و یونین آف جنرنلسٹس اور گوننگ باڈی کے نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں