734

آزادی سے لے کر پانامہ تک جماعت اسلامی کے کسی بھی کارکن پر ایک پائی کا کرپشن کا الزام تک نہیں ہے..ی کے 81 کے صدر حنیف خان

جماعت اسلامی یوتھ حلقہ پی کے 81 کے صدر حنیف خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں جماعت اسلامی نے ثابت کردیا کہ پاکستا ن میں واحد پارٹی جماعت اسلامی ہے جو ملک کو کرپشن سے پاک اور اسلامی فلاحی ریاست بنا سکتاہے ۔آزادی سے لے کر پانامہ تک جماعت اسلامی کے کسی بھی کارکن پر ایک پائی کا کرپشن کا الزام تک نہیں ہے ۔امیر جماعت اسلامی سیراج الحق کے سوات کے کامیاب دورے سے ثابت ہوگیا کہ عوام کی نظریں اب صرف اور صرف جماعت اسلامی پرہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتی بلکہ معاشرے کے ہر فرد کی تربیت کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ مسقبل میں بہترین معاشرہ تشکیل پاکر ملک و قوم کی بہترین خدمت کرسکے۔انہوں نے کہاکہ امیر جماعت اسلامی کے حالیہ جلسوں میں سینکڑوںکی تعداد میں نوجوانوں سمیت دیگر افراد نے شمولیت اختیار کی ۔انہوں نے کہاکہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کرعوامی خدمت کررہے ہیں اور انشاءاللہ یہی سلسلہ جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں