628

آفغانستان میں دینی مدرسے کے بے گناہ اور معصوم حفاظ قرآن پر آمریکی حملے کے خلاف قوم نصرت خیل سراپا احتجاج بن گئے ۔

آفغانستان میں دینی مدرسے کے بے گناہ اور معصوم حفاظ قرآن پر آمریکی حملے کے خلاف قوم نصرت خیل سراپا احتجاج بن گئے ۔ ،یو تڑون ےو آواز ، قوم نصرت خیل دینی مدرسے پر حملے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے والدین کے ساتھ دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔ دینی مدرسے کے معصوم بچوں پر وحشیانہ بمباری کے مذمت میں قوم نصرت خیل کے رہنماءعطاءمحمد خان کے زیر صدارت ریاض سعود ی عرب میں فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائےہ تقرےب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر آمان اﷲ خان ، مطلب خان ، فدا محمد خان ، خان سید ، ،منور خان ، معین خان اور دےگر قائدین اور نصرت خیل قوم سے تعلق رکھنے والے آفراد کی کثےر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر عطاءمحمد خان نے کہا کہ آفغانستان میں دینی مدرسے پر حملے میں قرآن پاک کے معصوم حافظوں کی شہادت سے اُمت مسلمہ سمےت پوری دُنیا میں شدید غم پایا جاتا ہے اور ہر آنکھ پُر نم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم نصرت خیل ، یو تڑون یو آواز ، غم و مصےبت کے اس گھڑی میں آفغانستان کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور شہید ہونے والے بچوں کے درجات بلندی کے لئے دعا گوں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم نصرت خیل اس درد ناک واقعے کی پُر زور مذمت کرتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں