229

اسرائیلی ظلم نہ روکا گیا تو پورا خطہ اور دنیا تباہی و بربادی کی جہنم میں جاگرے گی مختار رضا خان

اسرائیلی ظلم نہ روکا گیا تو پورا خطہ اور دنیا تباہی و بربادی کی جہنم میں جاگرے گی مختار رضا خان
اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی قابل افسوس ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما اورپی کے چھ کے سابقہ امیدوار سماجی شخصیت مختار رضا خان نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی برادری، او آئی سی اور عرب لیگ اسرائیل کو ظلم و بربریت سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کریں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے اور فلسطینیوں کے قتل عام کو رکوایا جائے۔اسرائیلی ظلم نہ روکا گیا تو پورا خطہ اور دنیا تباہی و بربادی کی جہنم میں جاگرے گی۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ خواتین اور شہید بچے پوری انسانیت سے انصاف کا سوال کر رہے ہیں، یورپی یونین سمیت تمام مہذب دنیا کے بیانات کافی نہیں، بے گناہوں کو بچانے کے لیے عملی قدم اٹھانا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں