759

اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان وزیر کی سربراہی میں رمضان میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس

اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان وزیر کی سربراہی میں رمضان میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد فہیم خان ،ایس ڈی اواپریشن بریکوٹ فضل منیر خان ،گریڈ سٹیشن بریکوٹ کے انچارج عمران خان ،ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ سمیت علاقائی مشران نے شرکت کی۔اجلاس میں نے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان وزیر نے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے بارے میں ایس ڈی اواپریشن بریکوٹ فضل منیر خان ،گریڈ سٹیشن بریکوٹ کے انچارج عمران خان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے عوام کی مشکلات سے اگاہ کیا ،انھوں نے کہا لوڈشیڈنگ سے عوام کوسخت تکالیف کا سامنا ہے اور کئی علاقوں میں 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہیں اور یونین کونسل شموزی میں بجلی وولٹیج ٹھیک تھا مگر اب دوبارہ کم ہوگیا ہے ،انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن بریکوٹ ریکوری کی پوزیشن بہتر ہے ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم سے کم کر دی جائے، لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کرتے ہوئے عوام کو رمضان میں ریلیف دیا جائے،اے سی بریکوٹ نے کہا کہ نئے گریڈ سٹیشن پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوتا جبکہ یہاں لوڈشیڈنگ ذیادہ ہوگیا ہے ،گریڈ سٹیشن جس مقصد کے لئے بنیا گیا تھا وہ مقصد پورا نہیں ہو رہا،جس ایس ڈی اواپریشن بریکوٹ فضل منیر خان ،گریڈ سٹیشن بریکوٹ کے انچارج عمران خان نے کہ اکہ گرمی کی شدت جتنی ذیادہ ہوگی اتنی ہی ذیادہ وولٹیج کم ہوگی ،شموزئی اوور لوڈ ہے جو400اایمپئر سے ذیادہ ہے ،132000بجلی ہمیں ملتی ہے جو لائین لاسس کی وجہ سے 90ہزار کے وی ملتی ہے پاور ٹرنسفرمر سے پاس ہو جاتا ہے تو ہمیں 11KVکے بجائے7KVبجلی ملتی ہے ،تمام لائین فرسودہ ہیں اور پرانے ہو چکے ہیں اس کو نیا کرنا ہوگا ، آخر میں باہمی رضامندی سے اتفاق ہوا کہ واپڈا حکام رمضان میں عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف دینگے۔ دیہی علاقوں میں 12 گھنٹوں سے ذیادہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔۔ شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کم سے کم کی جائے گی۔ خصوصی طور پر سحری و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ایس ڈی اواپریشن بریکوٹ فضل منیر خان نے اے سی بریکوٹ کو ےقین دہانی کرائی کہ رمضان میں ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور بہت جلد اخبارات میں عوام کو ان کے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے۔
بریکوٹ سے (ظاہر شاہ کمال )کی رپورٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں