145

اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ منورشاہ کا بریکوٹ بازار میں ایس او پیز اور لاک ڈاون کو ہر ممکنہ طور پر یقینی بنانے کیلئے تفصیلی دورہ

اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ منورشاہ نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتطامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کرونا ایس او پیز اور لاک ڈاون کو ہر ممکنہ طور پر یقینی بنانے کیلئے تفصیلی دورہ کیا دوران وزٹ COVID-19 ایس اوپیز اور لاک ڈاون سے متعلق مختلف خلاف ورزیوں پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ منورشاہ کے احکامات پر متعدد دوکانات سیل کر دی گئیں۔ اس موقع پر پولیس،سوات لیویزاور تحصیل انتظامیہ کا تمام عملہ لاک ڈاون کو یقینی بنانے کیلئے موجود تھا۔اس موق پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ منورشاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ڈی سی سوات کی ہدایات کی روشنی میں کرونا ایس او پیز اور لاک ڈاون کے سلسلے میں کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہ کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف بلا امتیاز قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی کیونکہ کرونا کا چوتھا لہر انتہائی خطرناک ہے اس موقع پر انہوں نے بریکوٹ بازار کا تفصیلی دورہ کیا سبزیوں،بیکری شاپس ،ہوٹلز ،چائے شاپس،تندور،مچھلی سنٹرز،کباب شاپس کا معائینہ کیا قیمتیں اور کوالٹی بھی چیک کی اور ہدایات جاری کی کے عوام کیساتھ کسی قسم کی ذیادتی بردشت نہیں کی جائے گی۔۔۔۔رپورٹ (اشفاق الملک ،وقار عالم خان)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں