174

اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے بریکوٹ بازار کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر سوات کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے بریکوٹ بازار کا دورہ کیا اور مختلف دکانوں کو چیک کرتے ہوئے گران فروشوں کو جرمانہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سعید اللہ جان نے ڈپٹی کمشنر سوات کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بریکوٹ بازار کے مختلف مارکیٹوں کے علاوہ جن میں جی ٹی روڈ ،پیر با با روڈپر واقع دکانوں کا معائنہ کیا ۔وہاں پر نرخ نامے چیک کئے اور آٹے کی بوریاں کا بھی ناپ تول کیا ۔نرخ نامے نہ رکھنے والوں کے علاوہ ایس او پیزپر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے ۔اس موقع پرسعید اللہ جان نے کہاکہ تحصیل بریکوٹ میں کسی بھی قیمت پر گران فروشی برداشت نہیں کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں