374

اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے ناوگئی میں شجر کاری مہم 2020 کا افتتاح پودا لگا کر کردیا

ناوگئی کے مقام پر شجر کاری مہم میں 2500پودے لگائے جائینگے جس سے موسم کی تبدیلی میں بڑی تبدیلی ائی گی ۔
اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سعید اللہ جان نے مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح پودا لگا کر کیا جس میں پہلے مرحلے میں 2500پودے لگائے جائینگے اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر غلام غوث ،پاک ارمی کے 58میڈیم کے کیپٹن بلال قریشی ،محکمہ فارسٹ کے طارق خان ،پی ٹی ائی کے رہنما اسد خان ،سجاد خان،سابقہ ناظم میاں فضل ودو د باچا ،پولیس افسران ،ٹی ایم اے بریکوٹ ،ٹائیگر فورس کے جوانوں سمیت علاقہ عوام نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سعید اللہ جان نے اپنی خطاب میں کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک کو ہرا کرنے کی پوری کوشش کریں اور جہاں کوئی خالی جگہ دیکھیں وہاں درخت لگائیں۔پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے ہم سب کو مل کر اس ملک کو سر سبز و شاداب بنانا ہے انہوں نے انتظامیہ اور ٹائیگر فورسز اور ٹی ایم او کے اہلکاروں کے کردار کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں