804

اسلامپور شگئی روڈ ایک عرصے کے بعد ایک بار پھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اسلامپور شگئی روڈ ایک عرصے کے بعد بڑی کوششوں سے تعمیرہونے کے بعد ایک بار پھر ٹوٹ پھوٹ کرکے کھنڈارات میں تبدیل کیا جارہاہے۔ علاقے کے عوام نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہاں کہ مذکورہ سڑک جو کئی سالوں سے کھنڈرات میں تبدیل ہوا تھا اور عوام کو انتہائی اذیت کا سامناتھا جس کیلئے مقامی لوگوں نے باربار یہاں کو منتخب نمائندوں کو اپیلیں کی جس کے بعد کہی جا کر ہماری شنوائی ہوئی اور ایک دہائی بعد سابقہ حکومت نے اس روڈ کی تعمیر مکمل کی لیکن کچھ عرصہ پہلے کچھ لوگوں نے شگئی ہائی سکول کے قریب اپنے غرض کیلئے کھودیا ہے اور گیس اور پانی کے پائپوں کیلئے سٹرک کو توڑ کر ایسے ہی چھوڑ دیا جو اب اہستہ اہستہ مزید خراب ہورہی ہے۔ یہاں کے عوام نے بار بار متعلقہ محکمے کو درخواستیں دی ہیں لیکن محکمے نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں علاقے کے عوام نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پختونخوا ہائی وے اتھارٹی سے پرزور اپیل کی ہے کہ جلد از جلد اس روڈ کو ٹھیک کیا جائے اور اسے مزید خراب ہونے سے بچایا جائے اگر حکومتی اداروں نے اس سلسلے میں عملی اقدامات نہیں اُٹھائے تو پھر ہم احتجاج پر مجبور ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں