453

انتظامیہ کی کوششیں ناکام، ہزاروں سیاح سوات پہنچ گئے

عالمی وبا کورونا کے پیش نظرانتظامیہ کی جانب سے عید الفطر کے موقع پرضلع سوات کے تمام سیاحتی مقامات بند اور سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائید کر دی تھی مگر ہزاروں کی تعداد میں دیگر اضلاع اور شہروں سے سیاح جوق در جوق سوات کے سیاحتی مقامت پر پہنچ گئےجبکہ رہی سہی کسر مقامی لوگوں نے بھی پوری کر دی اور سوات کی سیاحتی مقامات پر پہنچ گئے۔ سوات کے تمام داخلی راستوں پر پولیس کے ناکوں چیک پوسٹوں اور سیاحتی مقامات پر پولیس کی موجودگی کے باوجود بھی مرغزار، فضاگٹ، ملم جبہ، میاندم، باغ ڈھیرئی، مدین، بحرین، گبین جبہ، کالام، اتروڑ، گبرال، مہو ڈنڈ ،کڑاکڑ اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں اور سوات کے مقامی لوگوں کا غیر معمولی رش رہا۔ بیشتر مقامات پر گھنٹوں تک ٹریفک جام اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ۔ داخلی چیک پوسٹوں پر پولیس نے دیگر اضلاع سے ائے ہوئے سیاحوں کو واپس بھی بھیج دیا ، سوات میں انتظامیہ کی جانب سے تمام ہوٹلز بند ہونے کے باوجود لوگوں نے نجی رہائش گاہوں اور خیموں میں قیام کیا اور انتظامیہ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں