723

انجینئر امیر مقام ایک متکبر جھوٹا اور منا فق ہے…پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وپی کے 6 کے صدر سابق ناظم یو نین کونسل شموزئی تلاوت خان

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وپی کے 6 کے صدر سابق ناظم یو نین کونسل شموزئی تلاوت خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے 50 سالہ ناطہ توڑ کر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام ایک ڈکٹیٹر اور بے ایمان شخص ہے۔نظریاتی کا رکنوں کا دشمن ، من پسند فیصلے کارکنوں پر مسلط کرتے ہیں، ان ہی کی وجہ سے کے پی کے میں روز بروز پارٹی زوال پذیر اور تباہی کے جانب گامزن ہو رہا ہے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر ترین رہنما سابق ناظم یونین کونسل شموزئی تلاوت خان نے بریکوٹ پر یس کلب میں ایک پر ہجوم پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر علاقہ شموزئی کے معززین علاقہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر قائدین کثر تعداد میں موجو دتھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ گزشتہ 50 سالوں سے وابسطہ ہوں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کیلئے خدمات کسی پوشید نہیں ہے بلکہ روز روشن کی عیاں ہیں ، جس میں بھائی عدالت خان شہید کے قربانیاں بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں کارکن کے قربانی چاپلوسی اورچمچہ گیر ی کے سامنے کچھ نہیں ۔ گزشتہ تین سالوں میں پارٹی کو اپنے ذندگی کووقف کر رکھی تھی ۔ حلقہ پی کے 6 کے کونے کونے میں پارٹی کارکنوں کو فعال کرکے الیکشن جیتنے کیلئے ماحول ساز گار کر دیا تھا، مگر جب ٹکٹ کا وقت اگیا ۔ تو امیر مقام نے اپنے شاہانہ فیصلے اور ڈکٹیٹر ازم کا نظام مسلط کرتے ہو ئے کارکنوں کے رائے بھی نظر انداز کر کے من پسند اور پیر اشوٹ کے ذریعے آنیوالوں کو ٹکٹ دیکر نظر یاتی کارکنوں کو یکسر مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر امیر مقام ایک متکبر جھوٹا اور منا فق ہے میر ے شہید بھائی عدالت خان نے ٹکٹ کیلئے درخواست دیا تھا مگر وہ بھی انجینئر امیر مقام نے مسترد کردیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جاگیرداروں وڈٖیروں کا ایک ٹولہ ہے ۔ اس پارٹی میں جمہوریت نام کوئی چیز ہے نہیں ۔ مسلم لیگ (ن) میں کارکنوں کاکوئی عزت نہیں بلکہ الٹا کارکنوں کو بے عزت ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت امیر مقام پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ختم کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کے بنیاد پر حلقہ پی کے 6 کا ٹکٹ میر ا حق تھا ، انہوں نے کہا کہ ان ذیادتی کے باعث پارٹی کے بنیاد ی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر تاہوں۔ اور مستبل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین مسلسل رابطے میں ہیں ، مگر مستقبل کا فیصلہ کارکنوں کے رائے کے مطابق کر یں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں