443

آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلوداورخشک رہے گا جبکہ خیبر پختونخواہ، پنجاب، شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہ
و سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی کالام 8 ، چترال 4 ، میرکھانی2 ، گلگت بلتستان، استور 8 ، اسکردو 5 ، بونجی ، چلاس ایک ، کشمیر، مظفرآباد 3 ، گڑ ھی دوپٹہ ایک ملی میڑ ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر 42، سکرنڈاور چھور میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں