289

اگر کسی نے ایک روپے کر پشن ثابت کی تو سیاست چھوڑ دونگا….صو با ئی وزیر ہا وسنگ ڈاکٹر امجد علی

بریکوٹ (ظاہرشاہ کمال )صو با ئی وزیر ہا وسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے پیدا ئش سے اج تک ایک پیسہ حرام نہیں کھا یا۔ اگر کسی نے ایک روپے کر پشن ثابت کی تو سیاست چھوڑ دونگا، گزشتہ 8 سالہ دور حکومت میں صرف یو نین کونسل بریکوٹ میں 80 کروڑ روپے خطر رقم کے تر قیاتی کام کر چکے ہیں۔ سینٹ میں ضمیر فروش ایم پی ایز اور ایم این ایز کے خلاف بھر پور کاروائی کی جا ئیگی، عمران خان کے لئے اقتدار اور کرسی کی کو ئی اہمیت نہیں ہے عمران خان صرف ملک کو ٹھیک کرنے اور کر پٹ لوگوں کے خلاف جہاد کر نا ہے۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے بریکوٹ میں یو تھ ونگ دفتر کے افتتاحی تقریب اور شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر نوجوان کفایت اللہ خان، اسد علی خان، فواد خان، سمیر پراچہ، ایم این اے سلیم الر حمن کے پی اے خلیل احمد۔ نے بھی تفصیلی تقاریر کیں۔اس موقع پر کفایت اللہ خان نے 100 ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب میں یوتھ کے قیادت ڈاکٹر حنیف خان، سیہل خان، ناواگئی کے سابق ناظم واجد خان شلمانی، سجاد خان ارشد خان ودیگر کثر تعداد میں موجود تھے۔ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں کالی بھڑیاں موجو د ہیں ۔ لیکن عمران خان کیلئے ایم پی اے اور ایم این اے کی کو ئی اہمیت نہیں ہے۔ جس نے بھی پارٹی سے غدار کی ہے ان کے خلاف بھر پور کاروائی کی جا ئیگی، انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 6 عوام کیلئے ہفتہ کے دن پبلک ڈے مقرر کیا ہے۔ تمام پارٹیوں کے کارکنوں عام عوام ہر کسی کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں انہوں نے سابق ادوار میں سیاسی قائد ین کر پشن کی انتہا ئی کردی۔ اے این پی کے دور حکومت میں ایزی لوڈ کے زریعے نوکریاں فروخت ہو رہے تھے بریکوٹ گریڈ اسٹیشن، پی ٹی ائی حکومت کا کارنا مہ ہے۔ گزشتہ 8 سالہ دور حکومت میں یو نین کونسل بریکوٹ میں 80 کروڑ روپے خطیر رقم سے ترقیاتی کام کر چکے ہیں،۔اب مزید بریکوٹ ہسپتال 20 کروڑ روپے کے خطیر رقم سے دوبارہ تعمیراتی کام جاری ہے۔ اس طرح بریکوٹ ہارئر سیکنڈری سکول سٹیندریزیشن کیلئے 7 کروڑ روپے، گرلز پر ائمری سکول 7 کروڑ روپے بریکوٹ با ئی پاس روڈ 20 کروڑ روپے پروجکشن وال کیلئے 3 کروڑ روپے بریکوٹ شگہ میں 25 لاکھ روپے کے ترقیاتی کام جاری ہے اور مزید 50 لاکھ منظور کر چکے ہیں۔ بریکوٹ گراونڈ سٹیڈیم2 کروڑؑ 50 لاکھ روپے بریکوٹ ٹیوب ویل کیلئے دو کروڑ روپے ناٹمیر ہ دیلولگے ٹیوب ویل ایک کروڑ 50 لاکھ روپے دیلولگے سمیرے روڈ نجیگرام روڈ سمیرے روڈ اس کے علاوہ بریکوٹ میں 27 بجلی ٹرانسفارمر اور 150 بجلی کھمبے ساتھ ہی دسوئی گیس پر تیزی کے ساتھ کام ہے انہوں نے کہا کہ انشااللہ علاقے کے تعمیر ترقی پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں