803

ایس آر ایس پی کے تعاون سے سوات پریس کلب میں تعمیراتی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے

سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم نے کہا ہے کہ ایس آر ایس پی کے تعاون سے سوات پریس کلب میں تعمیراتی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جس پرایس آر ایس پی اور سی ڈی ایل ڈی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں ، سوات پریس کلب میں ایس آرایس کی جانب ویلج ڈویلپمنٹ پلان کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع ایس آر ایس پی کے سینئر افیسر عمران خان نے پلان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ، اس موقع پر انہوں نے سوات پریس کلب میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا ، شہزاد عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوا ت پریس کلب ایک عوامی ادارہ ہے اور یہاں پر ایس آر ایس پی اور سی ڈی ایل ڈی نے تعمیرانی کام شروع کرکے ایک بڑا کام کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں