902

ایس ایس پی محمد ہلال خان شہید (ستارہ شجاعت )کی چوتھی برسی احترام اور عقیدت سے منائی گئی

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال) بریکوٹ سوات کے علاقہ ابوہا سے تعلق رکھنے والے نڈر،ایماندار اور جوان ایس ایس پی محمد ہلال خان شہید (ستارہ شجاعت )کی چوتھی برسی احترام اور عقیدت سے منائی گئی ۔اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب گاﺅں ابوہامیں منعقدہو کی گئی جسمیں ڈی پی او سوات اعجاز خان ،ڈی پی او دیامیر گلگت بلتسان میر احمد خان ،ایس پی آپریشن سوات خان زیب خان ،ایس پی آپریشن دیا میر گلگت بلتسان فیضان خان ، قومی جرگہ تحصیل صدر صدیق علی خان ،عجب خان کے علاوہ ال پارٹیز کے قائدین پی پی پی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مختار رضا خان،عرفان چٹان،کونسلر نصر اللہ خان ، بختیار خان ،ہاشم علی خان ،فضل واحد ،وزیر محمد،نظر حسن ،ناظم ابوہا افضل خان ،عبدالقیوم ،عبدالسلام خان کے علاوہ ان کے بھائی امانی روم خان اور خاندان کے دیگر لوگ بڑی تعداد میں موجودتھے ۔سوات اور دیا میر پولیس نے سلامی پیش کی ۔مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کے مخدوش صورت حال کے دوران پولیس کے تقریباً پندرہ سو سے زائد جوانوں نے اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کیا اور ساتھ ساتھ پاک فوج اور عوام کی قربانیاں بھی کسی سے پوشید ہ نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شہید محمد ہلال خان پر شہادت سے قبل پانچ حملے ہوئے اور وہ ان حملوں میں بال بال بچ گئے مگر دیا میر میں 27رمضان المبارک 6اگست 2013کو ان کی گاڑی کو نامعلوم دہشت گردوں نے نشانہ بنا یا اور وہ کرنل مصطفی ،کپیٹن سمیت وہ شہادت نوش کرگئے ۔شہید محمد ہلال خان کے والدپاک آرمی سے ریٹائرڈ صوبیدار محمد زاہد نے کہاکہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے کیونکہ انہوں نے جس بہادری سے اپنے فرائض انجام دئےے اس سے صرف ہمارے خاندان کا نہیں بلکہ پورے علاقے کے عوام کاسر فخر سے بلند کردیا ہے اور اگر وطن کی خاطر دوبارہ بھی قربانی دینے کا موقع مل گیا تو دریغ نہیں کریں گے ۔علاقے کے عوام نے کہا کہ ایس ایس پی محمد ہلال خان شہیدپر ہمیں فخر ہے ،انہوں نے کہا کہ کانجو پولیس لائین کو محمد ہلال شہید کے نام سے منسوب کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں