778

ایس ایچ او منگلورپولیس اسٹیشن کے نامناسب رویہ کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ

ایس ایچ او منگلورپولیس اسٹیشن کے نامناسب رویہ کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ،نعرہ بازی،تبادلے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت ، مظاہرین نے مطالبہ منظورنہ ہونے کی صورت میں سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی دے دی،اس حوالے سے یونین کونسل منگلور کے ضلعی کونسلر سرورخان اورقومی جرگہ کے جنرل سیکرٹری فضل غفار نے مظاہرین اوربعدازاں سوات پریس کلب میں اہل علاقہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ منگلورکے ایس ایچ اومجیب عالم کا رویہ انتہائی نامناسب ہے ان کے پاس اپنی چرس ہوتی ہے جو وہ عام لوگوں کی جیبوں میں ڈال کر ان کیخلاف ایف آئی آر درج کراتا ہے ،انہوں نے کہاکہ مذکورہ ایس ایچ او پراگرس بنانے کیلئے بے گناہ لوگوں کو تنگ کرتاہے جس کے خلاف ہم نے پولیس حکام کو آگاہ کیا مگر اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا،انہوں نے کہاکہ جب علاقہ کاکوئی شخص تھانے جاتا ہے تو اس کی دادرسی نہیں کی جاتی اس لئے اب لوگوں نے تھانے جانا بھی چھوڑ دیا ہے ،انہوں نے کہاکہ مذکورہ ایس ایچ او نے علاقے میں اپنا راج قائم کررکھا ہے جس کے سبب عوام شدیدپریشانی میں مبتلا ہیں ،انہوں نے کہاکہ مذکوہ ایس ایچ او کیخلاف کئی کیس بھی چل رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اگر کوئی پولیس آفیسر جرائم اور منشیات کا خاتمہ چاہتا ہے تو اہل علاقہ ان کے ساتھ ہرقسم کاتعاؤن کرنے کیلئے تیار ہیں مگر مذکورہ ایس ایچ او عوام کا تعاؤن حاصل نہیں کررہالہٰذہ ایس ایچ اوکے تبادلے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہیں اور اگرانہیں تبدیل نہیں کیا گیا تو علاقے کے عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں