582

ایلم کی پہاڑی میں جھڑپ، فوج اور پولیس کے 2جوان شہید

بونیر اور سوات کے سنگم پر واقع ایلم کی پہاڑی میں پولیس اور آرمی کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک آرمی اور ایلیٹ فورس کے 2 جوان شہید ہوگئے، پاک آرمی کا ایک جوان زخمی ہوا ہے، پولیس حکام کے مطابق جوان ایلم کی پہاڑی میں سرچ آپریشن کررہے تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج اور ایلیٹ فورس کے دو جوان شہید ہوگئے جبکہ پاک آرمی کا ایک جوان زخمی بھی ہوا ہے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور پہاڑی کو گھیرے میں لے لیا ہے آخری اطلاعات آنے تک آپریشن اور فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں