24

اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ منور شاہ نے چیکنگ کے دورا ن ویکسیینیشن نہ کروانے والے سکول کو تنبیہ

تحصیل انتظا میہ بریکوٹ کا نجی تعلیمی ادا رو ں میں کورونا ویکسینیشن کے نظام پر عملدرآمد جاری۔
اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ منور شاہ نے چیکنگ کے دورا ن ویکسیینیشن نہ کروانے پر مقامی نجی سکول کو وارننگ جاری کر دی۔صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایات پر تمام سکولز، کالجز،مدارس اور یونیورسٹیز میں کورونا ویکسینیشن پر عملدرآمد جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ضعلی انتظامیہ کے افسران تمام تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کے حوالے سے محکمہ صحت کے ساتھ ویکسینیشن کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ منور شاہ نے سکولز کے معائنے کے دوران ویکسینیشین کے عمل میں تعاون نہ کرنے اور بغیر ویکسینیشن کے سکول بچوں کو وارننگ جاری کر دیا۔
تمام شہریوں اور سکولز انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون یقینی بناتے ہوئے ویکسینیشن ضرور کروائیں تا کہ کورونا کنٹرو ل کر نے میں مدد مل سکے جبکہ بریکوٹ نجی سکولوں کے مالکان اور ڈائیریکٹرز نے کہا ہے کہ سکول بچوں کو زبردستی کرونا ویکسین لگائی جا رہی ہے سکولز میںجمنٹ کو نہ تو پہلے سے معلومات دی گئ ہیں اور نہ کوئی نوٹیفیکشن ارسال کیا گیا جبکہ متعدد وائیرل شدہ ویڈیوز کی وجہ سے والدین بچوں کو ویکسین لگانے سے ڈرتے ہیں۔جبکہ بچے بھی نفسیاتی طور پر تیار نہیں ۔انتظامیہ بھی بجائے تعاون کے سکولز کو سیل کرنے اور سلولز مالک کے خلاف ایف ائی ار درج کراتے ہیں اور ساتھ میں بھاری جرمانے بھی لگا دیتے ہیں جس کی وجہ سے عوام الناس اور نجی سکولوں نے اس معاملے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں