981

اے سی بریکوٹ ملک دل نواز خان کا تین قصائیو ں کو غیر معیاری اور مضر صحت قیمہ فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کے جیل بھیج دیا

اے سی بریکوٹ ملک دل نواز خان کا تین قصائیو ں کو غیر معیاری اور مضر صحت قیمہ فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کے جیل بھیج دیا ۔ عوام قصائیوںسمیت انسان دشمن عناصراور گران فروشوں کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے کنڑول روم اور مقامی پولیس سے رابطہ کرکے قصائیوں کے خلاف جاری اپریشن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اے سی بریکوٹ ملک دل نواز خان
اے سی بریکوٹ ملک دل نواز خان نے بریکوٹ بازار میں کاروائی کر تے ہوئے 3قصائیوں شوکت علی ولدرحمان علی ،امجد علی ولد مومن خان اور جہان زیب ولد عمر ڈیر کو غیر معیاری اور مضر صحت قیمہ فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیااس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائیدوں کو تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قصائیوں ، انسان دشمن عناصراور گران فروشوں کے خلاف اپریشن شروع کیا گیا ہے اور ہر قیمت پر قانون کی عملد اری قائم کرکے سرکاری نرخوں پر صارفین اشیاءخود نوش کی فروخت یقینی بنائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف قصائی برادری من مانے نرخوں پر گوشت فروخت کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف کم وزن بھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ قصائیوں کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں کنٹرول روم نمبر 0946751424 ا ور مقامی پولیس سے رابطہ کریں۔بریکوٹ ( ظاہر شاہ کمال)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں