763

کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تاریخ کا اعلان

1482251853dailyausafلاہور اور پشاور میں بھرپور پذیرائی کے بعد کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے رواں برس کے شروع میں لاہور اور پشاور کے بعد کراچی میں بھی شوکت خانم کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس مقصد کیلئے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے ڈی ایچ اے کراچی میں زمین بھی عطیہ کر دی گئی تھی۔ اب کراچی میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ عمران خان 29 دسمبر کو کراچی میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں