921

بجلی صارفین بر وقت بجلی کے بلز ادا کریں اور جن کے ذمہ بقایا جات میں فوری طور پر جمع کرائیں۔راحت علی خان ایس ڈی او محکمہ واپڈا

سب ڈویژن بریکوٹ کے نئے تعینات ایس ڈی او واپڈا راحت علی نے کہا ہے کہ سب ڈویژن بریکوٹ میں سب ڈویژن آفس کے قیام سے صارفین کو اب تمام سہولیات ادھر ہی دستیاب ہونگی ، علاقے کے عوام کی مدد سے بجلی کے تمام مسائل کی حل کے لئے اکھٹے کام کرینگے ، اگر کسی کو کسی بھی واپڈا اہلکار سے شکایات ہو یا کوئی بھی مدد درکار ہو تو دفتر سے رابطہ کریں،صارفین کو سہولیات فراہم کرنا اپنی فرض سمجھتا ہوں۔ کنڈا کلچر کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی اور عنقریب اس کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا ، آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ واپڈا نےعوام کی سہولیات کود نظر رکھتے ہوئے سب ڈویژن بریکوٹ میں دفتر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،جس کی وجہ سے اب یہاں کے صارفین کے بجلی سے متعلقہ شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی صارفین بر وقت بجلی کے بلز ادا کریں اور جن کے ذمہ بقایا جات میں فوری طور پر جمع کرائیں ، بجلی چوری کرنے والا گناہگار اور قومی مجرم ہے اس لئے ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں