372

برکتوں والی رات کی تلاش، رمضان المبارک کی 27ویں شب ملک بھر میں فرزندان توحید نے خصوصی عبادات کا اہتمام کیا

برکتوں والی رات کی تلاش، رمضان المبارک کی 27ویں شب ملک بھر میں فرزندان توحید نے خصوصی عبادات کا اہتمام کیا۔ہزار مہینوں سے بہتر رات ’شبِ قدر‘ کی تلاش میں ستائیسویں شب کو ملک بھر میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، گھروں اور مساجد میں ذکر و اذکار، تلاوت قرآن پاک اور نوافل پڑھے گئے۔سوات بھر میں شہریوں نے خشوع و خضوع کے ساتھ عبادات اور دعائیں کیں جبکہ مختلف مساجد میں ختم القرآن اور نوافل کا اہتمام کیا گیا۔مخلتف مساجد میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب میں ختم قرآن کی گئی، مساجد میں خصوصی عبادات کے ساتھ ملک کی سلامتی اور کورونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ماہ صیام کے آخری عشرے میں علماء کرام نے ملکی سلامتی اور ترقی اور کورونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں