1,075

بریکوٹ ، املوک درہ میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، ملزمان گرفتار

بریکوٹ (بازیرہ ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے نواحی علاقہ املوک درہ سیرئی میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ ‘ جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ‘ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ‘ تھانہ غالیگے پولیس کے مطابق بریکوٹ کے علاقہ املوک درہ سیرئی میں دو فریقین کے درمیان جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں انو ر خان ولد حیوہ گر سکنہ سیرئی املوک درہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ‘ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزمان رضا خان ، عنایت ، حسن ولد حکم خان اور زردالی ولد باچا خان ساکنان سیرئی املوک درہ کو گرفتار کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی، پولیس کے مطابق ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں