592

بریکوٹ :اسٹنٹ کمشنر بریکوٹ انم ناصر کا بریکوٹ بازار کا اچانک دورہ

بریکوٹ :اسٹنٹ کمشنر بریکوٹ انم ناصر کا بریکوٹ بازار کا اچانک دورہ مختلف دوکانوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی عوام کو غلط اشیاء خورد ونوش نہ بیچے اور نہ ہی تاجر برادری اس کا کاروبار کریں ،انہوں نے ہوٹلوں ،بیکری شاپ،چائے شاپس ،فروٹ فروشوں ،تندور کے دکانوں کا دورہ کیا بریکوٹ بازار ٹریڈ یونین کے صدر معراج الدین کے ہمراہ اچانک معاینہ کیا ،انہوں نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی تاجر غلط یا جعلی اشیائے خورد ونوش فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا یا عوام الناس نے شکایت کی تو جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی ،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ناجائز منافع خوروں ،ملاوٹ کرنے والے افراد اور ایکسپائر اشیا ء بیچنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ کے آفس میں شکایت کیلئے رابطہ کریں۔(رپورٹ اقبال خان)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں