812

بریکوٹ اپنی نوعیت کی جدید انٹرنیشنل میڈیکل سنٹر کا افتتاح ہو گیا

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال) بریکوٹ اپنی نوعیت کی جدید انٹرنیشنل میڈیکل سنٹر کا افتتاح ہو گیا،جس میں میڈیکل شعبے کے تمام ضروریات دستیاب ہیں الٹراساونڈ، ای سی جی،او پی جی، جدید لیبارٹری،فارمیسی،چلڈرن ڈاکٹرز،چلڈرن وارڈز،فیڈز،میڈیکل سپشلسٹس،ایمرجنسی کے علاوہ دیگر جدید سہولیات موجود ہیں، انٹرنیشنل میڈیکل سنٹر کا افتتاح حاجی نوروز عرف جرمنی حاجی صاحب نے کر دیا ،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل میڈیکل سنٹر کے چیف اونر نیورو سرجن ڈاکٹر فاروق حسین ،چیف ایگذیکٹیو صدام حسین،ڈاکٹر ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انٹرنیشنل میڈیکل سنٹرکے تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے علاقائی مسائیل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہسپتال کی بنیاد رکھی ،تحصیل بریکوٹ میں پرا ئیویٹ سطح پر اس قسم کی ہسپتالوں کی اشد ضرورت ہے ،بریکوٹ کے عوام معمولی چیک اپ اور ٹیسٹ کے لئے مینگورہ کا چکر لگاتے ہیں جو انشا ء اللہ اب یہ تکلیف ختم ہو جائے گی ۔تقریب میں تحصیل بریکوٹ کے تاجر برادری ،سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر معروف تاجر صاحب زادہ خان بھی موجود تھے،علاقے کی عوام نے جدید میڈیکل سنٹر کھولنے پر ڈاکٹر فاروق حسین کو دعائیں دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہسپتال کو مذید جدید بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑے گا ،انٹرنیشنل میڈیکل سنٹر کے ایڈمنسٹریٹر اور چیف ایگزیکٹیو صدام حسین نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ کہ عوا م کی تعاون سے ہسپتال کو مزید بہترین بنایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں