466

بریکوٹ بازار کے مسائیل مل کر حل کرنے کے لئے کوششیں کرینگے..کمانڈنگ افسر لفٹنٹ کرنل معراج عالم لون

بریکوٹ ( ظاہر شاہ کمال )کمانڈنگ افسر لفٹنٹ کرنل معراج عالم لون نے کہا ہے کہ بریکوٹ بازار کے مسائیل مل کر حل کرنے کے لئے کوششیں کرینگے تاجر برادری ہماری لئے قابل محترم ہیں ان کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتے تاجر برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،جائیز حقوق کے لئے تاجر برادری کیساتھ بیٹھ کر افہام و تفہیم سے نئے کاروباری راہیں تلاش کرینگے تا کہ تا جر برادری علاقے کی ترقی میں اپنا بھر پور کرادر ادا کر سکے ،بریکوٹ بازار ضلع سوات کا مین گیٹ وے ہے اور ہزاروں افراد کا روزگا ر یہاں سے وابسطہ ہے ،اس لئے صفائی پر بھی بھر پور توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ،ضلع سوات میں مکمل امن عوام اور سیکیورٹی فورسزز کی مشترکہ قربانیوں کے بدولت قائم ہو چکا ہے اور ا س کو ہر صورت برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک ارمی بیس ملکیدم بریکوٹ میں ٹریڈ یونین بازار بریکوٹ کی نمائیدہ وفدصدر معراج الدین تنہا کی قیادت میں ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ امن ہی وجہ سے آج سوات پوری دنیا میں سب سے ذیادہ پر امن جگہ ہے اس لئے پوری دنیا کے سیاح یہاں کا وزٹ کرتے ہیں ہمیں مل کر اس کو برقرار رکھنا ہو گا ،انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائیل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کر ینگے اور بریکوٹ بازار کو خوبصورت بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے بعد میں ٹریڈ یونین بازار بریکوٹ کے صدر معراج الدین تنہا نے بازار کے مسائیل حل کرنے کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں