983

بریکوٹ تما م ٹرانسپورٹ اڈے ختم پیر بابا روڈ پر جنرل بس سٹینڈ کا قیام

بریکوٹ : ( ظاہر شاہ کمال)بریکوٹ تما م ٹرانسپورٹ اڈے ختم پیر بابا روڈ پر جنرل بس سٹینڈ کا قیام عمل میں لایا گیا،دس کنال پر مشتمل اس جنرل بس سٹینڈ میں مسافرووں کے لئے تمام سہولیات میسر ہونگی ،معاہدہ 2027تک ہے جودس سال بنتے ہیں ،مینگورہ ،تھانہ بٹ خیلہ ،نجی گرام،ناوگئی،املوک درہ،کڑاکڑ،شموزئی،پارڑئی اور بونیر سمیت گیار ہ الگ الگ سٹینڈ ہونگے جس سے مسافرووں کو فائیدہ ہوگا ۔ جنرل بس سٹینڈکے دورہ کے موقع پر اے سی بریکوٹ ملک دل نواز خان وزیر اور ٹی ایم او بریکوٹ شکیل حیات خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جنرل بس سٹینڈ کے ٹھیکدار بخت افسر خان ،بخت علی خان ،آل ناظمین کے چیرمین میاں فضل ودود باچا،جماعت اسلامی کے امیر محمد ظاہر خان ، انسپکٹر محمد ایاز خان ،محمد نیاز خان و دیگر بھی موجود تھے ،اس موقع پر اے سی بریکوٹ ملک دل نواز خان وزیرنے جنرل بس سٹینڈ کے لئے لیز پر زمین دینے والے محمد اشفاق خان اکاخیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کوئی بھی جنرل بس سٹینڈ کے لئے زمین دینے کے لئے تیار نہیں تھا اس جنرل بس سٹینڈ کی وجہ سے مسافرووں اور عوام کو کافی فائیدہ ہو گا ،اس میں انشاءاللہ تمام سہولیات میسر ہونگی ،
ٹی ایم او بریکوٹ شکیل حیات خان کو تعمیرات سے اگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ دس کنال پر مشتمل اس جنرل بس سٹینڈ میں مسافرووں کے لئے تمام سہولیات میسر ہونگی ،معاہدہ 2027تک ہے جودس سال بنتے ہیں ،مینگورہ ،تھانہ بٹ خیلہ ،نجی گرام،ناوگئی،املوک درہ،کڑاکڑ،شموزئی،پارڑئی اور بونیر سمیت گیار ہ الگ الگ سٹینڈ ہونگے اور مسافر انتظارہ گاہ ،لیٹرین ،ہوٹل،جنرل سٹور زسمیت مسافرووں کو تمام سہولیات دستیاب ہونگیاور عوام کو ریلیف ملے گا،انہوں نے کہا کہ شیڈول ریٹ ہوگا فی ٹریپ کے حساب سے فیس کیا جائے گا ،پرائیویٹ سٹیڈ میں مسائیل ہی مسائیل تھے کوئی ذیادہ فیس یا ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا ،یہاں جنرل بس سٹینڈمیں ٹرمینل انسپکٹر تعینات ہوگا جو یہاں کے مسائیل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریگا ۔ جنرل بس سٹینڈکا اخبارات میں باقاعدہ ٹینڈر ہوا تھا جس میں متعدد درخواستیں موصول ہوئی تھیں،اور لوکل کونسل بورڈ نے لیگل پراسزز کے بعد بخت افسر خان کو چناگیا اور وہ جنرل بس سٹینڈ کا ٹھیکدار ہے ،جنرل بس سٹینڈ کے ٹھیکدار بخت افسرخان نے کہا کہ انشاءاللہ میں عوامی سہولت کو مد نظر رکتھے ہوئے اپنی تمام وسائیل بروئے لاونگا اور مسافرووں کو ہر ممکن سہلوت دونگا۔آل ناظمین کے چیر مین میاں فضل ودود باچا نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈکے قیام پرٹی ایم او اور اے سی بریکوٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں مگر ٹیکسوں کے معاملے میں ناظمین اور اعتماد میں نہیں لیا گیا جس پر ہم اپنا احتجاج ضرور ریکارڈ کر ینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں