1,084

بریکوٹ سمت گردونواح میں کم عمر مو ٹرسائیکل اور رکشہ ڈرائیوروں کی بھر مار

بریکوٹ میں انتظامیہ کی عدم توجہی اور پولیس کی مبینہ غفلت کے سبب کم عمر موٹر سائیکل اور رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے حادثات کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا۔بریکوٹ سمت گردونواح میں کم عمر مو ٹرسائیکل اور رکشہ ڈرائیوروں کی بھر مار۔13 سے 14 سال کی عمر کے رکشہ اور سوزکی ڈ ر ائیور پرگنجائش سے زیادہ سواریاں بٹھا کر سواریوں کو لے جاتے ہیں۔تیزرفتاری اور اوور لوڈنگ کی وجہ سے کئی بار حادثات رونما ہونے کی وجہ سے اموات کی شرح میں اضافہ ہوا۔ڈیوٹی پر موجودٹریفک اہلکار سارا دن بریکوٹ پیر بابا چومیں دیہاڑیاں لگانے میں مصروف رہتے ہیں۔بریکوٹ کے عوام نے اعلیٰ حکام سے کم عمر موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ اورسوزکی ڈرائیوروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں