849

بریکوٹ سمیت شہر بھر میں غیر معیاری کیمیکل ملا دودھ کی فروخت بدستور جاری

بریکوٹ سمیت شہر بھر میں غیر معیاری کیمیکل ملا دودھ کی فروخت بدستور جاری ‘ شہریوں کو مضر صحت دودھ دہی فروخت کر کے مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں۔ محکمہ صحت ،محکمہ فوڈ اور دیگر متعلقہ انتظامی افسران نے غیر معیاری دودھ ‘دہی فروش افراد کیخلاف کبھی نوٹس ہی نہیں لیا۔ دودھ فروش مہنگے داموں غیر معیاری بلکہ مضر صحت دودھ فروخت کر کے انسانی جانوں کیساتھ کھیل رہے ہیں۔ ملاوٹ شدہ دودھ کا استعمال خواتین اور خصوصا معصوم بچوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے ۔بریکوٹ کے عوام نے تحصیل و ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری دودھ ‘دہی کی فروخت کرنیوالے گوالوں اور دوکانداروں کیخلاف جلد سخت محکمانہ ‘ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں