1,175

بریکوٹ سمیت کوٹہ ،ابوہا ،گورتئی ،ناوگئی اور قریبی قصبات میں کئی روز سے ٹیلی نار کی سروس میں نامعلوم وجوہات کے بنا پر صارفین کو مشکلات کا سامنا

بریکوٹ سمیت کوٹہ ،ابوہا ،گورتئی ،ناوگئی اور قریبی قصبات میں کئی روز سے ٹیلی نار کی سروس میں نامعلوم وجوہات کے بنا پر صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ، کمپنی کا نیٹ ورک خراب ہونے کی وجہ سے برائے نام انٹرنیٹ سروسز بھی شدید متاثر ہے ، بیلنس تو ڈلواتے ہیں لیکن نیٹ ورک کام نہ کرنے کی وجہ سے ضائع ہو جاتا ہے، انٹرنیٹ صارفین کو ذہنی کوفت کے ساتھ ساتھ مالی نقصان بھی ہو رہا ہے ، نیٹ ورک اتنا مصروف ہے کہ موبائیل پر نمبر بار بار ملانے سے بھی متعلقہ نمبر نہیں ملتا اور ڈائل ہوتے ہی چارجز بڑھتی ہے اواز بھی صاف نہیں ہے ٹیلی نار صارفین نے کہا ک انہیں کئی ہفتوں سے یہ مسئلہ درپیش ہے حکام سے ہاٹ لائین اور دفتروں کے زریعے رابطے کئے مگر کوئی کام کے لئے نہیں ایا اور نہ مسئلہ ٹھیک ہوا ۔کوٹہ ،ابوہا ،گورتئی ،ناوگئی اور قریبی قصبات میںکے عوام نے کہا کہ ٹیلی نار کمپنی کے حکام تما مسائیل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں ورنہ ٹیلی نار کا بائیکاٹ کر دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں