209

بریکوٹ سوات کو ماڈل تحصیل بنانے کے وعدے کی تکمیل کیلیۓ عملی اقدامات اٹھائی جا رہی ہیں ۔منسٹر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی خان

خیبر پختونخوا کے وزیر براۓ ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کہا ہے کہ انتخابات کے دوران تحصیل بریکوٹ سوات کو ماڈل تحصیل بنانے کے وعدے کی تکمیل کیلیۓ عملی اقدامات اٹھائی جا رہی ہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے تمام صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف و آسانیاں فراہم کر رہی ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ کی تمام منصوبوں میں صحافی حضرات کیلیۓ خصوصی کوٹہ مختص کی گئی ہیں۔ سوات دنگرام ہاؤسنگ سکیم میں 40 کنال اراضی پر وہاں کے صحافیوں کیلیۓ بہترین رہائشی منصوبہ صوبائی حکومت کی ترجیحات و کوششوں کی ایک کڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے بریکوٹ تحصیل سوات کے پریس کلب صدر خلیل الرحمن باچا جنرل سیکرٹری ظاہرشاہ کمال و کابینہ ارکان سے ملاقات کے دوارن کیا۔ ملاقات کے دوران علاقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ اوڈیگرام سوات میں مین جی ٹی روڈ پر پڑی کلوٹ کی صفائی سے نقل و حمل میں آسانی پیدا ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں مانیار میں بھی راستوں و گزرگاہوں کی پختگی سمیت گاؤں املوک درہ میں روڈ کی تعمیر سے ترقی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویلیج کونسل پارڑئی میں بجلی کھمبوں اور ٹرانسفارمر کی فراہمی سے وہاں پر کم وولٹیج کا مسئلہ اب حل ہو گیا ہے جبکہ گاؤں  وینہ, نوے کلے, چونگئی اور ڈڈھرہ میں بھی ٹرانسفارمرز تنصیب و مرمتی کام بروقت کرنے پر مذکورہ علاقوں میں بجلی مسائل پر بھی قابوں پالیا گیا ہے۔ صحافی خلیل الرحمن باچا نے صوبائی حکومت, ڈاکٹر امجد علی اور  بلخصوص وزیر اعلی محمود خان کا سوات میں جاری کردہ جامع ترقیاتی منصوبوں کو سراہا۔ انہوں نے اعلی وفاقی و صوبائی قائدین کا سوات کے دیہاتی ترقی پر خاص توجہ مرکوز کرنے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت علاقے کی خدمت میں سنجیدہ ہے اور بلا تفریق عوام کی خدمت ہو رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں