703

بریکوٹ سوات کے مقامی ہوٹل میں چیئرمین افضل شاہ باچا کی زیرصدارت ملاکنڈ ڈویژن یونین آف جرنلسٹس (ایم ڈی یو جے) کا اہم اجلاس

ملاکنڈ ڈویژن یونین آف جرنلسٹس کے جنرل باڈی اجلاس آئینی ترمیمی مسودے کی حتمی منظوری اور رکنیت سازی کاعمل باقاعدہ شروع دیگر اہم تنطیمی امور کو حتمی شکل دے دی گئی،عبوری کابینہ دسمبر 2019 تک تشکیل دی گئی ہے جس کے ذمے ممبز سازی کاعمل پوراکرنے اور اگلے الیکشن کے لئے انتظامات مکمل کرکے اختیارات منتخب کابینہ کو منتقل کرانے کاٹاسک دیا گیا ہے اور اپنے مقاصد تک رسائی میں کسی قسم کی غفلت نہیں برتی جائے گی دیرلوئر، دیراپر، سوات، شانگلہ، بونیر، ضلع ملاکنڈ اور کالام کے پریس کلبوں کی بھر پور شرکت صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کو عزم۔
تفصیلات کے مطابق بریکوٹ سوات کے مقامی ہوٹل میں چیئرمین افضل شاہ باچا کی زیرصدارت ملاکنڈ ڈویژن یونین آف جرنلسٹس (ایم ڈی یو جے) کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئینی ترمیمی مسودے کی حتمی منظوری اور رکنیت سازی کاعمل باقاعدہ شروع کرنے سمیت کئی دیگر اہم تنطیمی امور کو حتمی شکل دے دی گئی، دیرلوئر، دیراپر، سوات، شانگلہ، بونیر، ضلع ملاکنڈ اور کالام کے پریس کلبوں کے تیس سے زائد ممبران نے اجلاس میں شرکت کی،یونین کے جنرل سیکرٹری سید ظفرعلی شاہ ساغر نے اجلاس کے موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیتے ہوئے
یونین کے بانی سید علی حضرت باچا کی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلی جمعہ رحمان افگارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو نین صحافیوں کے اجتماعی مفادات کے لئے کام کرے گی، عبوری کابینہ دسمبر 2019 تک تشکیل دی گئی ہے جس کے ذمے ممبز سازی کاعمل پوراکرنے اور اگلے الیکشن کے لئے انتظامات مکمل کرکے اختیارات منتخب کابینہ کو منتقل کرانے کاٹاسک دیا گیا ہے اور اپنے مقاصد تک رسائی میں کسی قسم کی غفلت نہیں برتی جائے گی تمام پریس کلبوں کے ممبران سے ملنے ان کے مسائل جاننے اور انہیں یونین کے اغراض ومقاصد پہنچانے کے موثر نتائج برآمد ہوں گے،چیرمین سید افضل شاہ باچانے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژن کے مختلف اضلاع اور دورافتادہ علاقوں کے پریس کلبوں سے آئے ہوئے صحافیوں کی اجلاس میں بھرپور شرکت پر ان کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈویژن بھر کے صحافیوں کے حقوق کے یونین کے مشترکہ پلیٹ فارم سے جہدوجہد کی جائے گی،ائین کے ترمیمی مسودے کی حتمی منظوری دے گئی اور رکنیت سازی کے عمل کا بھی اغاز ہو گیا صحافیوں کے لئے مفت طبی سہولیات،ان کے بچوں کے لئے مفت تعلیم،صحافیوں کے مابین تنازعات کا خاتمہ،ان کا پیشہ وارانہ استعدار بڑھانااور علاقہ میں مثبت صحافت کا فروغ اہم ترجیحات میں شامل ہیں،اور اہداف تک رسائی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی صحافیوں کے احساس محرومی علاقی بھر میں مثبت صحافت کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات اٹھانے کی کوشش کی جائے گی،جنرل سیکرٹری سید ظفرعلی شاہ ساغر نے تمام صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے اور اتفاق و اتحاد پر زور دیا، یونین کے بانی رکن اور سینئر صحافی حاجی ہاشمی نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے صحافیوں کو پیشہ وارانہ ضروریات کی سہولیات،ان کی پیشہ وارانہ تربیت، صحافیوں کے بچوں کوکالج اور یونیورسٹیوں میں مفت تعلیم کی ریلیف اور عزت نفس کاتحفظ دینا ہمارے اہداف ہیں اور انشاء اللہ یہ اہداف ساتھیوں کی مدد اور بھرپور تعاون کے نتیجے میں حاصل کرکے ہی دم لیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں