442

بریکوٹ محلہ خزانہ اور محلہ باباجی کو سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح

سوات کے حلقہ پی کے 6 میں تحصیل بریکوٹ کے محلہ خزانہ اور محلہ باباجی کو سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کردیا گیا،علاقے میں پائپ اور ٹرانسفارمر پہنچا دئے گئے،علاقہ عوام کا اظہار اطمینان،گزشتہ روز صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی خان اور پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے سلیم الرحمن نے سوات کے تحصیل بریکوٹ کے علاقوں خزانہ اور بابا جی کو سوئی گیس کی فراہمی اور بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کیا،اس موقع پر اپنے ساتھ بڑی تعداد میں سوئی گیس کے پائپ اور بجلی کے ٹرانسفارمر پہنچا دئے اس موقع پرصوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے اور علاقے کے گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی اور بجلی ٹرانسفارمروں کی اپ گریڈیشن کا تہیہ کررکھا ہے جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان نے عوامی مشکلات کے خاتمے کیلئے تمام ارکان اسمبلی اور وزراء کو خصوصی ٹاسک دیا ہے اور کورونا کے وبا کے باوجود تمام حکومتی عہداداران متحرک ہوگئے ہیں اور عوامی مسائل کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ نیابت میں اربوں روپے کیترقیاتی منصوبوں پر کام جا ری ہے جس کی تکمیل سے عوامی مشکلات میں کمی ائیگی اور حلقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں