926

بریکوٹ مینہ بازرا ،مین بازار سمیت مختلف ما رکیٹوں میں خواتین و بچوں کا رش بڑھ گیا

بریکوٹ ( ظاہر شاہ کمال)بریکوٹ میں عیدالفطر کی تیاریاں شروع، بازاروں میں رش بڑھنے لگا، سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات،خواتین کی دلچسپی کے لئے مختلف اقسام کی چوڑیوں کے نئے ڈئزائن، جیو لرے ،اور دستکاری کے لئے سٹالز بھی سج گئے ہیں۔عید الفطر کی خریداروں کو تحصیل انتظامیہ نے پولیس نے سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے ،پولیس کے اہلکار گشت پر مامور کر دئیے گئے ہیں،بریکوٹ کے مختلف کاروباری مراکز میں مصروف پبلک مقامات پرجیب تراشوں نے ہلہ بول دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بریکوٹ مینہ بازرا ،مین بازار سمیت مختلف ما رکیٹوں میں خواتین و بچوں کا رش بڑھ گیا ،بچوں کی دلچسپی کو بھی مد نظر رکھتے ہو ئے دکانداروں نے کپڑوں اور جو توں کے نت نئے ڈیزائن متعارف کروائے ہیں، کپڑووں ،جوتوںاور مختلف اشیاءضرورت کے دوکانوں میں شدید گرمی کے باوجود حد سے ذیادہ رش کی وجہ سے ٹریفک نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے ، عید کی خریداری کے لیے انےوالے کا کہنا تھا کہ مہنگائی عروج پر ہے اس لیے سستی چیزیں مارکیٹ میں میسر نہیں ،عیدسر پر ہے اور اپنے بچوں کے لیے تو خریداری کرنی پڑتی ہے ،مختلف علاقوں سے انے والے خواتین کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے تو غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے لیکن مجبوری میں خریداری کرنی پڑتی ہے ،قیمتیں اسمان کو چھو رہی ہیں ، دوکانداروںکا کہنا ہے کہ ہم سواد سلف ہول سیل ڈیلرووں سے خریدتے ہیں گھر میں نہیں بناتے ہم بھی مجبور ہیں ان کا کہنا تھا کہ مہنگا ئی کی وجہ سے ہمیں بھی قیمتوں میں اضا فہ کر نا پڑتا ہے،عید الفطر کی خریداروں کو تحصیل انتظامیہ نے پولیس نے سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے ،پولیس کے اہلکار گشت پر مامور کر دئیے گئے ہیں، بریکوٹ کے مختلف کاروباری مراکز میں مصروف پبلک مقامات پرجیب تراشوں نے ہلہ بول دیا ہے جس میں مرد اور خواتین سمیت مختلف عمر کے جوان مصروف عمل ہیں جوخریداری کیلئے انے والوں کو جمع پونجی سے محروم کرتے ہیں ۔ریکوٹ ( ظاہر شاہ کمال)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں