867

بریکوٹ میں باولے اور اوارہ کتوں کا راج،تحصیل انتظامیہ خاموش ،ٹی ایم اے نے انکھیں بند کر لی

بریکوٹ ( ظاہرشاہ کمال)تحصیل بریکوٹ میں باولے اور اوارہ کتوں کا راج، علاقے کے گلیوں میں سر شام ہوکا عالم ، تحصیل انتظامیہ خاموش ،ٹی ایم اے نے انکھیں بند کر لی ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل بریکوٹ میں بڑی تعداد میں اوارہ کتے آزادنہ بازار میں گھوم رہے ہیں جبکہ رہائیشی اور مضافاتی علاقوں میں باولے کتوں نے علاقے کے عوام کے اوسان خطا کر دئیے ہیں مضافاتی علاقوں میں متعد د افراد کو کاٹ ڈالا ہے جس کی وجہ سے علاقے کی عوام میں خوف و دہشت پھیل گیا ہے عوام نے ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر باولے کتوں کوختم کردیا جائے اور سرکاری ہسپتالوں میں باولے کتوں کی ویکسین کی فراہمی یقینی بنائے جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں