695

بریکوٹ میں بھی تمام تجارتی مراکز اور کاروباری مراکزمیں شٹر ڈاون ہڑتال

ملک بھر کی طرح ٹیکسوں اور مہنگائی کے خلاف بریکوٹ میں بھی تمام تجارتی مراکز اور کاروباری مراکزمیں شٹر ڈاون ہڑتال، مینہ بازار،مین بازار،چینوگان مارکیٹ،پیر بابا روڈ،ملاکنڈ روڈ سمیت تمام چھوٹے بڑے بازار مکمل طور پر بند رہے،ٹریڈ یونین بریکوٹ نے ہڑتال کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو مشاورت سے پہیہ جام ہڑتال کرینگے۔ ٹیکسوں کے نفاذاور مہنگائی کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی وجہ سے ٹریڈ یونین بریکوٹ میں بھی مکمل شٹر ڈاون رہاعوام نے بھی تاجر برادری کا ساتھ دیا،تاجر تنظیموں نے دوکانیں کھولنے والے تاجروں پر جرمانے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔بریکوٹ سے وقار خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں