192

بریکوٹ میں سالانہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع 27 مئی سے شروع ہوگا

بریکوٹ میں سالانہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع 27 مئی سے شروع ہوگا جس میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔اجتماع کیلئے تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے ۔ بریکوٹ میں اجتماع گاہ میں روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں رضاکار کام کے لئے اتے ہیں ،تیاریوں کو آخری شکل دی جارہی ہے۔کورونا احتیاطی تدابیر کے تحت اتنے بڑے اجتماعات پر پابندی ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے رابطہ پر میڈیا کو بتایا کہ ابھی تک کسی نے اس بارے میں اجازت کے لئے کوئی درخواست نہیں دی ہے۔ درخواست دینے کے بعد اس پر قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں