1,021

بریکوٹ میں قومی جر گہ اور منتخب بلدیاتی نمائیدووں کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں بدل گئی

بریکوٹ میں قومی جر گہ اور منتخب بلدیاتی نمائیدووں کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں بدل گئی۔فریقین نے جرگہ ممبران اور لوگوں کے سا منے ائندہ بھا ئیوں کی طرح رہنے کا خلف اٹھا یا اور ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روزبریکوٹ کے نواحی علاقہ کنڈواور کوہے شموزئی میں ہونے والے لڑائی کے نتیجے میں دونوں فریقین ذخمی ہو گئے تھے جس سے دو قوموں کے درمیان مذید خطرات بڑھ گئے تھے اس تنازعے کو دور کرنے کے لئے قومی جر گہ تحصیل بریکوٹ اور ر منتخب بلدیاتی نمائیدووںنے مل کر دونوں فریقین کو عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماسیاسی سماجی کارکن اور تحصیل کونسلرفضل اکبر خان کے حجرے میں دشمنی کو دوستی میں تبدیل کر نے کے لیے ایک پروگرام منقعد کیا گیا۔جس میں علاقہ عما ئدین سمیت سینکڑو ں کی تعدادمیں لو گو ں نے شر کت کی۔ جرگہ میں قومی جر گہ تحصیل بر یکوٹ کے صدر صدیق علی خان ، تاج محمد خان ،فضل اکبر خان ،بخت جمیل خان ، مفتی مو لا ناقاری شعیب خان،،بالی خان عرف شالدہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تنا زعات اور دشمنیوں کے خا تمے کے لیے ہمیں مزید کو ششیں کر نی چا ہیے۔ہم علاقے کے عوام میں بھا ئی چا رے کی فضاءدیکھنا چا ہتے ہیں۔ دشمنی سے خاندان کی تبا ہی کے ساتھ ساتھ ان کے بچے بھی تعلیم جیسے زیور سے محروم رہ جا تے ہیں جس سے اس کا مستقبل تا ریک ہو جا تاہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں ایک دوسرے سے حسن سلوک کا درس دیتے ہیں۔ہمیں اسلام کے زریں اصولوں پر چل کر اپس کی دشمنیاں ختم کر نا چا ہیے۔اسلام ہمیں ایکدوسرے کیساتھ مذہبی رادوری بھائی چارہ اور اخوت کا درس دیتی ہے اگر ہمارے اپس میں دشمنیاں ختم ہوں تو علاقہ ترقی کریگا اور خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا۔فریق اول جس میں فریدون ، حبیب الرحمن سکنہ کوہے شموزئی اور فریق دوم فضل خالق اور محمد عالم سکنہ کوہے کنڈو بریکوٹ کے درمیان دشمنی کے خا تمے کے لیے لوگوں کے سا منے گلے ملے اور ائندہ بھا ئیوں کی طر ح رہنگے۔علاقے کے عوام نے قومی جرگہ بریکوٹ اور تحصیل کونسلر فضل اکبر خان کے کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں