412

بریکوٹ میں مہنگائی کا راج عید پر مرغی کے گوشت کی قیمت کو پرلگ گئے

رمضان المبارک کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھناشروع ہوئی تھی جواب عید کے دنوں میں بھی برقرار ہے عید کے پہلے روز چکن پونے چارسوروپے فی کلومیں فروخت ہوتارہا لیکن آج مرغی کے گوشت کی قیمت ساڑھے چارسوروپے تک جاپہنچی ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے ہی لوگوں کی قوت خرید کم ہوگئی ہے،اب گوشت کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، لیکن کوئی پوچھنے والانہیں ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے فارمرزنے زندہ مرغی کی قیمت بڑھا دی ہے جو 245 روپے تک میں مل رہی ہے، حکومت اگرفارمرزاور ڈسٹری بیوٹرزکوپکڑے تومرغی کے گوشت کی قیمت کنٹرول کی جاسکتی ہے۔ مارکیٹ میں بڑے گوشت یعنی بیف کی قیمت 500 سے 600 روپے فی کلوجبکہ مٹن 1200 سے 1400 روپے فی کلومیں فروخت ہورہا ہے۔ ٹریڈرز کا موقف ہے کہ برائلر فارمر سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگی مرغی دکانداروں اور ٹریڈرز کو فروخت کرتے ہیں اور بہانہ یہ بنایا جاتا ہے کہ پیداوار کم ہے ، حکومت دکانداروں کے جرمانے اورچالان کرنے کی بجائے مہنگی مرغی فروخت کرنے والے کنٹرولڈ شیڈ مالکان پر بھی چیک اینڈ بیلنس رکھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں