968

بریکوٹ میں ٹریفک کنٹرو ل کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا

بریکوٹ میں ٹریفک کنٹرو ل کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا،غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے علاوہ نفری میں کمی بنیادی وجوہات ہیں۔ڈی ایس پی صدیق اکبر خان کی ون سائیڈ کار پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک رواں دواں تھا جس پر مستقل عمل نہ ہو سکا ۔ ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ،غیر قانونی پارکنگ ، تجاوزات اور مناسب اڈے نہ ہونے کی وجہ سے پیر بابا چوک ،تاج ملوک شہید چوک میں ہر وقت ٹریفک جام ہوتا ہے ، ٹریفک نفری کی کمی اور کھنڈر نما سڑک کی وجہ سے ائے روز حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ،ضلعی افسران حکمت عملی بھی نہ بنا سکے اور جو کار پارکنگ پالیسی بنائی گئی تھی اس پر بھی عملدرآمد نہ ہو سکا جس کے باعث تاجروں سمیت عوام الناس کو شدید مشکلات در پیش ہیں۔ بریکوٹ بازار میں صرف دو یا تین ٹریفک اہلکار تعینات ہیں جو بریکوٹ کے ٹریفک کو قابو میں نہیں لا سکتے ۔اور روزانہ کے بنیاد پر ٹریفک جام ہوتا ہے ،ٹریفک کے مسائل اور حادثات میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے ۔اگر بروقت اسکا حل نہ نکالا گیا تو بریکوٹ بازار بد ترین ٹریفک جام کا مرکز بن جائے گا ۔ بریکوٹ ( ظاہر شاہ کمال)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں