81

بریکوٹ نادرا افس میں لوگوں اور خاص کر خواتین کو درپیش مسلہ حل کردیا ہے۔، خواتین کیلئے مناسب انتظار گا کا بندوبست کیا ہے جس پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے.. اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ منورشاہ خان

اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ منورشاہ خان نے کہا کہ بریکوٹ نادرا افس میں لوگوں اور خاص کر خواتین کو درپیش مسلہ حل کردیا ہے۔، خواتین کیلئے مناسب انتظار گا کا بندوبست کیا ہے جس پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے ٹی ایم اے بریکوٹ نے انتظار گا پر کام شروع کردیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بریکوٹ پر یس کلب کے صدر خلیل الر حمن باچا جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ کمال سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بریکوٹ نادرا افس کے سامنے روڈ کے کنارے پر خواتین کھڑی تھیں جس پر ڈی سی سوات جنید خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خواتین کیلئے مناسب جگہ کی فراہمی کی ہدایات کے روشنی میں خواتین کیلئے انتظارگا ہ کا بندوبست کیا ہے جس پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے بہت جلد یہ مسئلہ حل ہو جا ئیگا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سب ڈویثرن بریکوٹ میں تاجر برادری سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء خوردنوش فروخت کیا کریں اور گندگی غلاظت گراں فروشی،سے اجتناب کر یں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جا ئیگی،انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ ہر خاص و عام کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے۔ گراں فروش دیگر غیر قانونی دھندوں میں ملوث لوگوں کے خلاف براہ راست شکایات کر یں۔کسی کے ساتھ ظلم وزیادتی کے ہر گز قائل نہیں،بلکہ ظالم کے خلاف اور مظلوم کی داد رسی کی جا ئیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں