845

بریکوٹ وگردونواح میںمختلف کمپنیوں کے مشہور برانڈز کی جعلی چائے ،دودھ ،اچار اور صرف سمیت خشک جعلی دودھ کی بھر مار

بریکوٹ وگردونواح میںمختلف کمپنیوں کے مشہور برانڈز کی جعلی چائے ،دودھ ،اچار اور صرف سمیت خشک جعلی دودھ کی بھر مار، موت بانٹنے کا کام عروج پر پہنچ گیا۔جعلی دودھ کی تیاری میں یوریا کھاد ،واشنگ پاو¿ڈراور دیگر زہر یلے کیمکلز کا بے دریغ استعمال کرنےکاانکشاف۔انتظامیہ سے ہنگامی ایکشن لینے کا مطالبہ۔
بریکوٹ و مضافاتی علاقوںمیں ختلف کمپنیوں کے مشہور برانڈزوالے جعلی چائے ،دودھ ،اچار اور صرف سمیت خشک جعلی دودھ کی بھر مار جعلی دودھ ہر دوکان میں بااسانی دستیاب ہے جن جو پہچاننا عام لوگوں کی بس کی بات نہیں اس دودھ میں یوریا کھاد واشنگ پاو¿ڈر،بال صفا پاو¿ڈراور دیگر زہر یلے کمیکلز کی ملاوٹ کر کے فروخت کیا جاتا ہے،خشک دودھ کھلے عام فروخت ہونے کی وجہ سے عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں اس سلسلہ میں انتظامیہ بالکل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور فیکٹری مالکان نے رمضان میں ہ دوکان میں اپنی سپلائی کی ہوئی ہے جس سے عوام متاثر ہو رہے ہیں ،ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ غیر قانونی اور جعلی اشیاءخود نوش استعمال کرنے والے فیکٹریوں کو فی الفور سیل کر کے اس جرم میں ملوث افراد کوقرار واقعیٰ سزا دیکر عبرت کا نشان بنایا جائے۔ظاہر شاہ کمال کی رپورٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں